ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / علی گڑھ میں ایس پی لیڈرراکیش یادو کا گولی مار کر قتل، حملہ آور فرار

علی گڑھ میں ایس پی لیڈرراکیش یادو کا گولی مار کر قتل، حملہ آور فرار

Wed, 01 May 2019 20:05:23    S.O. News Service

علی گڑھ، یکم مئی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)علی گڑھ کے ہرداگنج میں سماجوادی پارٹی کے لیڈر راکیش یادو کی نامعلوم حملہ آوروں نے منگل کی رات تقریبا سوا 10 بجے گولی مار کر قتل کر دیا۔راکیش یادو کی جائے حادثہ پر ہی موت ہو گئی۔حملہ آوروں نے راکیش پر اس وقت حملہ کیا جب وہ موٹر سائیکل سے گھر واپس آ رہے تھے۔سماج وادی پارٹی کے برولی اسمبلی حلقہ کے صدر اور پراپرٹی ڈیلر راکیش یادو پر نشانہ لگاتے ہوئے حملہ آوروں نے قتل کر دیا۔موٹر سائیکل سے تھانے کی جانب سے گھر واپس آ رہے راکیش یادو کو ان کے گھر کے پاس ہی گولی مار دی گئی،راکیش کو ایک ہی گولی لگی جس میں ان کی جان چلی گئی،گولی مارنے کے بعد حملہ آور وہاں سے بھاگ جانے میں کامیاب رہے۔وہیں فائرنگ کی آواز سن کر لوگوں کی بھیڑ لگ گئی،کچھ ہی دیر میں ایس پی (پی اے) اور سی او اترولی سمیت پولیس کے کئی افسر وہاں پہنچ گئے۔راکیش یادو کے رشتہ داروں نے پولیس سے حملہ آوروں کے بارے میں جلد سے جلد معلومات حاصل کرنے کا دباؤ بنانے لگے۔لواحقین اس بات پر بضدہو گئے کہ جب تک پولیس حملہ آوروں کے نام ظاہر نہیں کر دیتی تب تک لاش نہیں اٹھائی جائے گی،کئی گھنٹوں کی مشقت کے بعد دیر رات تقریبا ایک بجے لاش ہٹوائی گئی اور اسے پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا۔راکیش ہرداگنج کے اہیرپاڑا میں رہتے تھے اور ان کی بلہنڈ میٹیریل کی دکان ہے اور پراپرٹی ڈیلنگ کا بھی کام کرتے تھے۔واردات کے بعد پولیس حملہ آوروں کی تلاش میں لگ گئی ہے۔حملہ آوروں تک پہنچنے کے لئے کھوجی کتے بھی لگائے گئے ہیں،جس طرح سے واردات کو انجام دیا گیا ہے اس سے پولیس کو لگتا ہے کہ اس حملے کے لئے کئی دنوں سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی۔پولیس کو بھی شک ہے کہ قتل کی ایک وجہ زمین تنازعہ بھی ہو سکتی ہے۔پولیس راکیش کے اہل خانہ سے بھی مسلسل پوچھ گچھ کر رہی ہے۔قتل سے چند روز قبل ہی گھر کے باہر لگے سی سی ٹی وی فوٹیج کو نامعلوم افراد نے توڑ ڈالے تھے۔


Share: